پرائیویسی پالیسی
بینک الفلاح لمیٹڈ ("BAFL") اپنے صارفین، وزیٹرز اور ویب سائٹ استعمال کرنے والوں ("آپ") کی پرائیویسی کا احترام کرتا ہے۔ بینک سب صارفین سے گزارش کرتا ہے کہ وہ اس پرائیویسی پالیسی کو پڑھیں، سمجھیں اور وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیتے رہیں۔ یہ بیان بینک الفلاح کی موجودہ پالیسیوں اور صارفین کی پرائیویسی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔جب آپ یہ ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں، تو بینک الفلاح آپ کی ذاتی معلومات جمع کر سکتا ہے، چاہے آپ سے ڈائریکٹلی حاصل کی جائے یا انڈیریکٹلی حاصل کی جائے۔ تاہم، یہ معلومات صرف انہی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی جو اس پالیسی میں بیان کیے گئے ہیں، اور بینک ان معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔بینک الفلاح ویب سائٹ کے استعمال سے متعلق معلومات اکٹھی کر سکتا ہے جیسے کہ ڈومین نیم، کتنی بار ویب سائٹ کو وزٹ کیا گیا، کون سی پیجز دیکھی گئیں، پہلے یا بعد میں کون سی ویب سائٹ دیکھی گئی، اور سیشن کا دورانیہ۔
پرپس آف پروسیسنگ
بینک الفلاح اپنے صارفین اور وزیٹرز کی معلومات جمع کرتا ہے تاکہ کاروبار چلایا جا سکے، آپ کو اپنی مصنوعات اور سروسز کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے، اور ویب سائٹ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات اس وقت استعمال کی جا سکتی ہے جب آپ سے رابطہ ضروری ہو، جیسے کہ ویب سائٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کی اطلاع دینا یا کوئی مفید سروسز پیش کرنا (اگر آپ نے ان سے انکار نہ کیا ہو)۔ ہم یہ معلومات تحقیق کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ ویب سائٹ، مارکیٹنگ، اشتہارات اور بینک یا اس کے پارٹنرز/ ذیلی اداروں کی سیلز کی پرفارمنس کو بہتر بنایا جا سکے۔
سینسیٹو انفارمیشن
بینک الفلاح اس ویب سائٹ کے ذریعے حساس ذاتی / رازدارانہ معلومات (جیسے سیاسی رائے، مذہبی عقائد، صحت سے متعلق معلومات وغیرہ) جمع نہیں کرتا۔ اگر ایسی معلومات درکار ہوں تو آپ سے پہلے اجازت لی جائے گی۔ اگر آپ خود سے ایسی رازدارانہ معلومات فراہم کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہمیں اس کے استعمال کی اجازت دے رہے ہیں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔
ڈسکلوزر آف انفارمیشن
بینک الفلاح آپ کی معلومات اپنے پارٹنرز، کنٹریکٹرز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے تاکہ وہ اوپر بیان کردہ مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں۔ ہم اپنے صارفین، وزیٹرز اور ویب سائٹ استعمال کرنے والوں سے حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر مجموعی، انفرادی یا گمنام ڈیٹا اپنے سرمایہ کاروں یا ممکنہ پارٹنرز کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، یا اگر قانون کے مطابق ضرورت ہو تو فراہم کر سکتے ہیں۔ آخر میں، اگر بینک کی مصنوعات یا سروسز کی فروخت ہو تو متعلقہ معلومات کسی اور کو منتقل کی جا سکتی ہے۔
مینٹیننس آف انفارمیشن
صارفین، وزیٹرز اور یوزرز کی معلومات ہمارے سسٹم میں جدید سیکیورٹی کے ذریعے محفوظ بنائی جاتی ہیں۔ تاہم، ہم یہ گارنٹی نہیں دے سکتے کہ یہ معلومات مکمل طور پر محفوظ ہوں گی۔
تھرڈ پارٹی ویب سائٹس
براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پرائیویسی پالیسی ان ویب سائٹس پر لاگو نہیں ہوتی جو ہماری ویب سائٹ سے لنک تو ہیں لیکن کسی اور کی ملکیت ہیں۔
اونلی آن لائن پرائیویسی پالیسی
یہ پرائیویسی پالیسی صرف ہماری ویب سائٹ پر آن لائن کی جانے والی سرگرمیوں اور وہاں دی گئی یا حاصل کی گئی معلومات پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ پالیسی آف لائن حاصل کردہ معلومات یا کسی اور ذریعے سے لی گئی معلومات پر لاگو نہیں ہوتی۔
امینڈمنٹ
بینک الفلاح کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت اس پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ برائے مہربانی وقتاً فوقتاً اس پالیسی کو چیک کرتے رہیں۔
کنسینٹ
ہماری ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری پرائیویسی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں اور اس کی شرائط کو قبول کرتے ہیں۔